اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیدعلی قاضی عسگر نے مکہ مکرمہ میں منعقدہ قدس اجلاس میں کہا کہ سامراجی طاقتوں نے صیہونی حکومت اس لئے قائم کی ہے تاکہ ایک دن عظیم مشرق وسطی پر قبضہ کرکے نیل سے فرات تک پر قبضے کا خواب پورا کرسکیں ۔ حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسگر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض ممالک صیہونیوں کو دنیا کی بڑی طاقت میں تبدیل کرنا چاہتے ہيں کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے حکمراں جنگی مجرم ہیں اور دنیا نے دیکھ لیا کہ انھوں نے پچاس روزہ جنگ میں دو ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا، اور رہائشی عمارتوں، مسجدوں نیز بہت سے اسکولوں کو تباہ کردیا۔ ایرانی حاجیوں کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے اور سرپرست حجت الاسلام قاضی عسگر نے کہا کہ فلسطین کی بہادر قوم، کبھی بھی جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی شیطانی طاقت سے خوف زدہ نہيں ہوئي اور بڑی طاقتوں کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کرکے عظیم قربانی رقم کی ہے۔
.......
/169